جمعہ 26 اپریل 2024

کنزہ ہاشمی کی لیکڈ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی معاشرتی مسائل پر مبنی نئی مختصر فلم ’لِیکڈ ویڈیو‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے۔

کنزہ ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ یہ فلم آپ کو سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرنے سے پہلے دو دفعہ سوچنے پر مجبور کردے گی۔

’لِیکڈ ویڈیو‘ میں مرکزی کردار کنزیٰ ہاشمی نے ادا کیا ہے۔

ذرائع کہ مطابق کنزہ ہاشمی کی فلم  معاشرتی مسئلے کے گرد گھومتی ہے کہ جس میں لڑکیاں عریاں ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور پھر معاشرے میں انہیں اور ان کے اہلخانہ کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

فلم کے ریلیز ہوتے سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

Facebook Comments