پیر 20 مئی 2024

افغانستان کی حزب وحدت کے رہنما کریم خلیلی آج وفد کے ہمراہ د وروزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

دورے پر پاکستان,

اسلام آباد(دھرتی نیوز) افغانستان کی حزب وحدت کے رہنما کریم خلیلی وفد کے ہمراہ آج پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دورہ کے دوران کریم خلیلی وزیر اعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق کریم خلیلی کا دورہ پاکستان افغان سیاسی قیادت سے رابطوں کی پالیسی کا حصہ ہے۔ اس پالیسی کا مقصد افغان امن عمل کے لیے مشترکہ سوچ سازی اور عوامی سطح کے رابطوں کو مضبوط بنانا ہے،پاکستان کے افغانستان سے دیرینہ تاریخی،مذہبی ،ثقافتی اور روایتی تعلقات ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عوام کی خوشحالی امن اور استحکام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

Facebook Comments