جمعہ 26 اپریل 2024

ہراسگی کیس ، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی

میشا شفیع

اسلام آباد(دھرتی نیوز)سپریم کورٹ نے ہراسگی کیس میں لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف میشا شفیع کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظورکرلی۔

دھرتی نیوز کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے کہاکہ میشا شفیع کے وکیل کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں ،جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ صرف قانونی نکات کی وضاحت کیلئے نوٹس جاری کررہے ہیں ،جنسی ہراسگی کی تعریف پر لیاگیا ازخودنوٹس بھی زیرسماعت ہے،عدالت نے کیس کو جنسی ہراسگی کی تعریف کیلئے لئے گئے ازخودنوٹس کیساتھ منسلک کردیا،عدالت نے علی ظفر اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کونوٹس جاری کردیا،عدالت نے علی ظفر کے وکیل سے تحریری جواب طلب کرلیااورکیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Facebook Comments