جمعہ 17 مئی 2024

بختاور بھٹو کو ملنے والے نایاب تحفے

بختاور بھٹو

سابق صدر مملکت آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی کے بعد لوگوں کو انہیں ملنے والے تحائف کی تفصیلات جاننے کی خواہش لگی ہوئی ہے۔

اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو کو ان کی شادی پر گھر والوں ، رشت داروں اور دوست احباب کی جانب سے کئی بیش قیمت تحائف دیئے گئے ہیں۔

بختاور بھٹو کو سب سے قیمتی تحفہ ان کے والد آصف زرداری کی جانب سے ایک خوبصورت بنگلے کی صورت میں دیا گیا جو بلاول ہاؤس کا ہی ایک علیحدہ پورشن ہے ۔

اس وسیع و عریض بنگلے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے تینوں بچوں کے لیے علیحدہ پورشنز مختص کیے گئے ہیں ۔

بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کے زیراستعمال رہنے والا پورشن بلاول بھٹو کو دیا جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایک پورشن تعمیر کروا کر بختاور بھٹو کو ان کی شادی میں جہیز کے طور پر تحفتاً دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آصفہ بھٹو کے پورشن کے لیے بھی تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کے عزیز ترین دوست ڈاکٹر کھٹو مل جیون کی جانب سے دنیا بھر میں مشہور تھر کی خوبصورت کڑھائی سے مزین تین دیدہ زیب لباس بھی تحفے میں شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ بختاور بھٹو کو ہاتھ سے کی گئی کڑھائی سے آراستہ ایک گھاگرا اور مختلف رنگوں اور منفرد ڈیزائنز سے تیار کی گئی کئی گرم شالیں بھی تحائف کے طور پر ملی ہیں۔

یہ تمام لباس قیمت کے اعتبار سے کافی بھاری مالیت رکھتے ہیں ۔

Facebook Comments