جمعہ 17 مئی 2024

ماہرہ خان بارہویں کھلاڑی کے پیچھے

ماہرہ خان

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اداکاری کے بعد پروڈکشن کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے نئے سفر کے آغاز کا اعلان فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر کیا اور ساتھ اپنی فلم ’ بارہویں کھلاڑی‘  کی تصویر بھی شئیر کی۔

ماہرہ خان نے فلم سے متعلق بتایا کہ اس فلم کی کہانی دوستی، رشتوں، کامیابی و ناکامی، محبت اور ہمت کے اردگرد گھومتی ہے۔

اس فلم کی کہانی شاہد گوہر نے لکھی ہے جب کہ عدنان سرور اس کے ہدایت کار ہیں۔

Facebook Comments