ھفتہ 04 مئی 2024

حریم شاہ نے بلاول بھٹو زرداری سے محبت کا اظہار کردیا

حریم شاہ

پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچانے والی اور متنازع ٹک ٹاک اسٹار گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیوشیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر حریم شاہ نے ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گانا گاکر بلاول بھٹو سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں حریم شاہ رقص کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے حریم شاہ کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ حریم شاہ نے ایک نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری میری پسندیدہ سیاسی شخصیت ہیں۔

Facebook Comments