جمعہ 26 اپریل 2024

اداکار عثمان خالد بٹ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

اداکار عثمان خالد بٹ

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

حال ہی میں اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے آنے والے ڈرامے کے ایک شادی کے سین کی تصویر بھی شیئر کی۔

عثمان خالد بٹ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے طنز کیا کہ میری شادی اتنی جلدی ہوئی کہ سنگل شاٹ میں ہی ہو گئی۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ میں حیران رہ گیا کہ میرے دوست اور عزیز و اقارب مجھے مختلف نیوز چینلز اور بلاگز کے اسکرین شاٹس بھیج رہے تھے۔

عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ میری بہن نے کیک پر یہ پیغام لکھ کر بھیجا کہ کیا مجھے تمہاری کسی ایک شادی پر مدعو کیا جا سکتا تھا؟

انہوں نے مزید کہا کہ جب انڈسٹری کے سینئرز اور رشتہ دار آپ کو مبارکباد دینا شروع کر دیں تو وضاحت ضروری ہے۔

عثمان خالد بٹ نے بتایا کہ یہ ان کے آنے والے ڈرامے کے ایک سین کی تصویر ہے جس میں ان کی شادی ہو رہی ہے۔

Facebook Comments