ھفتہ 27 اپریل 2024

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی کورونا وائرس کاشکار، ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد(دھرتی نیوز-نیشنل ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ وبائی مرض کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔اپنی ٹویٹ میں قاسم سوری کا کہنا تھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا ہے۔ مجھے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا۔

میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا، آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے، براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سےلیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے۔ براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سے لیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔

Facebook Comments