ھفتہ 27 اپریل 2024

تحریک انصاف نے باغی ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

کراچی (دھر تی نیوز-نیشنل ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ نہ ڈالنے سے دو ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا،پی ٹی آئی کمیٹی نظم و احتساب غربی سندھ کراچی نے فیصلہ جاری کردیا،اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکمنامہ جاری کیاگیا۔

دھر تی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کی سفارش کردی،اسلم ابڑوپی ایس ون جیکب آباد سے منتخب ہوئے تھے جبکہ شہریار شر پی ایس 18 گھوٹکی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔تحریک انصاف کاکہناہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلم ابڑو اور شہریار شر نے پارٹی سے روگردانی کی،دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔

Facebook Comments