پیر 20 مئی 2024

محکمہ اوقاف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو مستقل نہ کرنے کیخلاف کیس میں پنجاب حکومت کو ایک لاکھ روپے جرمانہ لگا دیا گیا.

لاہور(دھر تی نیوز-نیشنل ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو مستقل نہ کرنے کیخلاف کیس میں پنجاب حکومت کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

دھر تی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ اوقاف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو مستقل نہ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس قاسم خان نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے عدالتی احکامات کے باوجودجواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا حکومت نے تک جواب جمع کیوں نہیں کرایا، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عبدالعزیز اعوان کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی۔

Facebook Comments