جمعہ 26 اپریل 2024

وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لئے ویزا پالیسی میں ترمیم کردی

اسلام آباد (دھر تی نیوز – نیشنل ڈیسک)وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کے لئے ویزا پالیسی میں ترمیم کردی ہے۔ویزان آن آرائیول کو ویزا ان باکس سے تبدیل کردیا گیا۔

دھر تی نیوز کے مطابق 55ممالک کے لئے ویزان آن آرائیول ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے کہ ویزا آن آرائیول کی پالیسی گمراہ کن ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ویزان آن آرائیول کو ویزا ان باکس سے تبدیل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، ورک،میڈیکل، سیاحت اور سٹڈی ویزے کی شرائط و ضوابط بھی تبدیل کردی گئی ہیں۔وزیر اعظم نے سیاحت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ویزان آن آرائیول کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments