جمعہ 26 اپریل 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں مس کنڈکٹ کے الزام پر وکلاکو نوٹس جاری

اسلام آباد(دھرتی نیوز – نیشنل ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس میں مس کنڈکٹ کے الزام پر وکلاکو نوٹس جاری کردیاگیا،عدالت نے 16 مارچ تک وکلا کو وضاحتی بیان حلفی جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

دھرتی نیوزکے مطابق عدالت نے کہاکہ وکلابتائیں کیوں نہ ان کے لائسنس معطل کردیئے جائیں، سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کو حکمنامے کی کاپی جیل میں بھیجی جائے، کیا وکلانے زبردستی عدالتوں کو مفلوج کرکے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے تحریری حکمنامہ جاری کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کردی۔

Facebook Comments