جمعہ 26 اپریل 2024

’’ میا خلیفہ‘‘ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگی

(دھرتی نیوز)لبنانی نژاد امریکی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کے حملے کیخلاف ٹوئٹر پر بھرپور آوازاٹھائی ہے۔اسرائیلی مظالم کیخلاف بھرپور طریقے سے آوازاٹھانے پرسوشل میڈیا پرمیاخلیفہ کی جراتمندانہ ٹویٹس پر ان کے اس اقدام کو انتہائی سراہاجارہاہے، پاکستان میں میا خلیفہ کا نام ٹویٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’’فلسطین کو آزاد کرو ‘‘کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹس کرنے والی میا خلیفہ نے لکھا “میں صرف یہ دیکھ رہی ہوں کہ امریکا انسانیت کے خلاف جرائم میں سالانہ 3.8 بلین ڈالرز کی مالی اعانت فراہم کررہا ہے۔سوشل میڈیا پرمیاخلیفہ کی جراتمندانہ ٹویٹس کولیکرانہیں انتہائی سراہاجارہاہے، پاکستان میں میا خلیفہ کا نام ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

میا خلیفہ نے نہ صرف ٹویٹر پراپنی آواز اٹھائی بلکہ اپناپیغام 23 ملین سے زائد انسٹاگرام فالوورز تک بھی پہنچایا۔انہوں نے ماڈل بیلا حدید کی فلسطین سے متعلق پوسٹ اور انسٹاگرام کی جانب سے وارننگ کا ایک سکرین شاٹ شیئر کیا جو بیلا کو’’اپنی برادری کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے‘‘کے لئے بھیجی گئی تھی جبکہ ماڈل نے پوسٹ میں فلسطین کو اپنے والد کی جائے پیدائش کے طور پربتایا تھا۔میا خلیفہ نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ کیسے انسٹاگرام نےبڑے پیمانے پراحتجاج اور تنقید کے بعد بیلا کی پوسٹ کو دوبارہ لگایا، اور لکھا ” اگرمیں صرف بیلا کے حوالے سے پوسٹ کروں تو انسٹاگرام اس پوسٹ کو برقرار رکھے گا”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mia K. (@miakhalifa)

انہوں نے لکھا ” مجھے بغیر یہ بتائے کہ امریکا اسرائیل کو مالی اعانت فراہم کررہا ہے، یہ بتائیں کہ امریکا اسرائیل کو مالی اعانت فراہم کررہا ہے”۔بیلا کی بہن جی جی حدید نے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ” کوئی بھی فلسطین کو مٹا نہیں سکتا”۔فلسطین کےحق میں کی جانے والی ان ٹویٹس کے بعد میا خلیفہ کا نام 8 ہزار ٹویٹس کے ساتھ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ پرہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مسجد کے احاطے میں اسرائیلی فوج نے دھاوا بول کر جمعتہ الوداع کی نماز کے لئے جمع ہوئے نمازیوں کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ میں لپٹی دھاتی گولیوں کے فائرکیے تھے جس سے 170 سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔بعد ازاں اسرائیل اور حماس کے درمیان محاذ آرائی نے شدت اختیار کرلی اور الجزیرہ کے مطابق پیر کی رات سے اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں اب 10 بچوں سمیت 35 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments