بلاول کی اپنی بہنوں اور خالہ کےساتھ سیلفی چھا گئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو ذرداری کی اپنی دونوں بہنوں اور خالہ کےساتھ لی گئی سیلفی سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی۔ جس میں ان کے ہمراہ بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو اور اُن کی خالہ صنم بھٹو کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جوکہ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے اس فیملی سیلفی کو ناصرف شئیر کیا بلکہ اس کے کیپشن میں اپنی بہن بختاور بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔
Happy Birthday @BakhtawarBZ 🦸♀️🥳 pic.twitter.com/WxU0lCGzmE
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) January 25, 2021
گزشتہ روز بختاور بھٹو زرداری نے اپنا 31واں یومِ پیدائش منایا تھا اور اس سلسلے میں جہاں بختاور کو دُنیا بھر سے برڈ ڈے کے پیغامات موصول ہوئے تو وہیں اُن کے اکلوتے بھائی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی خصوصی پیغام جاری کیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکاہے اور اسی سلسلے میں کل مہندی کی تقریب کا انعقاد ہوگا۔
بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں 24جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوئی ، جبکہ مہندی کی ایک سادہ تقریب 27 جنوری کو ہوگی۔
Facebook Comments