ھفتہ 27 اپریل 2024

اللہ پاک ہم پر مہربان رہا اور وبا کے بدترین اثرات سے پاکستان کو بچایا، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو کرونا وائرس کے بدترین اثرات سے محفوظ رکھا، سردی میں کرونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ہے، وبا روکنے کے لیے میں ہر ایک سے ماسک پہننے کی اپیل کرتا ہوں
2020-10-04

سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد(دھرتی نیوز)وزیراعظم عمران خان نے سردیوں میں دوبارہ کورونا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
2020-10-05

والد کیلئے دعا کریں، ایرک اورایوانکا ٹرمپ کی عوام سے اپیل
کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کے بیٹے ایرک اور بیٹی ایوانکا نے عوا م سے اپیل کی ہے کہ والد کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کی بیٹی اور بیٹے نے نیک خواہشات اور والد کی جلد صحت یا بی کی امید ظاہر کی ہے
2020-10-05

کرونا وائرس کے کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، بلوچستان
تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز صرف 5 فیصد رہ گئے، کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 169 مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 402 ہوچکی ہے۔
2020-10-05

ڈونلڈ ٹرمپ کا ریمیڈیسیور سے کوویڈ-19 کا علاج جاری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بائیوفارماسوٹیکل کمپنی گلیڈ سائنسز کی تیار کردہ ریمیڈیسیور کو کوویڈ-19 کے علاج کے لئے استعمال کررہے ہیں،یہ بات وائٹ ہاوس کے معالج شان کونلی نے بتائی۔کونلی نے ایک میمو میں بتایا کہ میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل صدر ٹرمپ نے اپنی دوا کی پہلی خوراک لی ہے
2020-10-04

سینیٹر رون جانسن بھی مہلک وبا کا شکار ہوگئے
امریکا میں ایک دن کے اندر تیسری اہم شخصیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی، ٹرمپ کے بعد سینیٹر رون جانسن مہلک وبا کا شکار ہوگئے۔ امریکی سیاستدان کورونا کی زد میں آگئے، صدر ٹرمپ بمشول اہلیہ ملانیا ٹرمپ سمیت تیسرے ری پبلکن سینیٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
2020-10-04

ایران کے دارالحکومت تہران میں کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن کا اعلان
ایرانی میڈیا کے مطابق کورونا کسیز میں اضافے پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کا نفاذ 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
2020-10-04

کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 6 ہزار 513 ہو گئی
دھرتی نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد نو ہزار ایک سو پینتیس ہو گئی ہے، 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 2 لاکھ 98 ہزار968 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 33 ہزار 725 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 632 افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس طرح متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ چودہ ہزار چھ سو سولہ ہو گئی ہے۔
2020-10-04

کورونا وائرس درجنوں بحری جہازوں کے لیے موت کا پیغام بن گیا، توڑ پھوڑ شروع کر دی گئی
انقرہ(دھرتی نیوز) کورونا وائرس کی وباءمسافر بحری جہازوں کے لیے موت کا پیغام بن گئی ہے اور بحری جہازوں میں سفر پر پابندی عائد ہونے سے ان جہازوں کو سکریپ یارڈ ز پہنچایا جا رہا ہے اور انہیں توڑا جا رہا ہے۔
2020-10-03

کورونا لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے ساتھ ہی بے وفائی میں بھی اضافہ ہو گیا، تازہ تحقیق میں دلچسپ انکشاف
لندن(دھرتی نیوز) لاک ڈاﺅن کا خاتمہ ہونے کے بعد جب مردوخواتین واپس کام پر جانا شروع ہوئے ہیں تو اس کے ساتھ ہی بے وفائی کی شرح میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
2020-10-03