جمعرات 02 مئی 2024

پنجاب میں کرونا کیسزمیں اضافہ، کتنے شہروں میں لاک ڈاؤن؟
لاہورکےرضوان گارڈن،لاہورمیڈیکل ہاؤسنگ اسکیم،ڈیفنس فیز1 اور 2 کی مختلف گلیوں کوبھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران بندرکھا جائے گا۔عسکری 10، کیولری گراؤنڈ، آفیسرکالونی،گرین ٹاؤن،ٹاؤن شپ،خیابانِ امین، جوہر ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن کےمختلف مقامات کےاندر مقامات کوبھی بندکردیا گیا ہے۔
2020-12-19

الیکشن کمیشن سندھ میں متعدد افسران اور ملازمین برطرف
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبائی دفتر سندھ کراچی میں سنہ 2015 میں کی گئی بھرتیوں کے حوالے سے شکایات کی بنیاد پر گریڈ 20 کے افسر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ مجاز افسران کو جمع کروا دی۔
2020-12-19

پشاور سمیت کے پی کے تمام اضلاع میں سی این جی کتنے روز کیلیے بند؟
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی این جی گیس سپلائی چار روز کے لیے معطل کردی گئی۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں سی این جی کی سپلائی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے اور گاڑیوں میں سی این بھروائے بغیر ہی لوٹنا پڑرہا ہے۔
2020-12-19

کراچی: غیرقانونی طور پر پنجروں میں قید 4بندر ضبط
کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے صدر ایمپریس مارکیٹ پر چھاپے کے دوران غیر قانونی طور پر پنجروں میں قید 4 بندر ضبط کر لیے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی ارشاد سوڈھر نے صدر ايمپريس مارکيٹ پر چھاپہ مارا
2020-12-20

راولپنڈی: 4 سالہ بچی کو آگ لگا کر قتل کر دیا گیا
4 سال کی بچی کو آگ لگا کر قتل کرنے کا واقعہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے بچی کی سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب شیخوپورہ میں گھر کا سلنڈرپھٹنے سے 21 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کر دیا گیا۔
2020-12-19

لاہور ہائیکورٹ کے جج کو مبینہ ہراساں کیے جانے کا انکشاف
لاہور ہائیکورٹ کے جج کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کالے شیشوں والی سفید رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی نے جج کو گاڑی میں نیو ائیرپورٹ موڑ کے پاس ہراساں کیا۔
2020-12-19

بھل صفائی مہم کیلئےنہروں کی بندش کا شیڈول جاری
ارسا کے مطابق پنجاب میں منگلا ڈیم سے منسلک نہریں 26 دسمبر سے 13 جنوری تک بند رہیں گی۔تربیلا ڈیم سے منسلک نہریں 31 دسمبر سے 30 جنوری تک بند رہیں گی۔ ارسا نے مزید بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کی نہریں یکم جنوری سے 31 جنوری تک بند رہیں گی۔ ادھر بلوچستان کی نہروں کو اپریل میں بند کیا جائے گا
2020-12-19

سندھ میں سب سے پہلے کورونا ویکسین کن لوگوں کو دی جائے گی؟
سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کے سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرلیا، پہلےمرحلے میں طبی عملے کی ویکسین کے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےکوروناویکسین کے سلسلے میں انتظامی لائحہ عمل تیار کرلیا، تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرون فوکل پرسن ہوں گے۔
2020-12-19

کرونا کیسز میں اضافہ، کراچی کے ایک اور ضلع میں لاک ڈاؤن کا نفاذ
دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی ، غربی اور کیماڑی کے بعد ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیے۔
2020-12-19

30 سکینڈ میں 90 لاکھ کی ڈکیتی،مزاحمت پر سکیورٹی گارڈ قتل
منڈی بہاؤالدین(دھرتی نیوز)منڈی بہاؤ الدین کےعلاقے غلہ منڈی میں نجی بینک کے باہر ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں نے سکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کردی اور90لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
2020-12-18